ایران نے جنگی مشقوں کے دوران نے اپنے ہی بحری جہاز پر میزائل مار دیا ، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

By

 ایران کی بحریہ نے مشقوں کے دوان اپنے ہی بحری جہاز پر میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار نیوی کے 19 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب فوجی مشقوں کے دوران خلیج عمان میں میزائل کو ہدف کی طرف فائر کیا گیا لیکن وہ قریب ہی موجود ایران کی سپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق واقعہ خلیج عمان پر تہران کے جنوب مشرق میں واقع جسک پورٹ کے قریب پیش آیا جہاں اتوار کے روز جسک اور چاہ بہار کے پانی میں نیوی کی مشقیں جاری تھیں اور اس دوان ایک سپورٹ شپ میزائل کا نشانہ بن گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News