افغانستان:نماز جنازہ کے دوران دھماکہ، ہسپتال پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

By

 افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے اور ایک میٹرنٹی ہسپتال پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں ایک پولیس افسر کے جنازے کے دوران  کیا گیا جبکہ ہسپتال پر حملہ افغان دارالحکومت کابل میں کیاگیا ہے جہاں مسلح افراد نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ  کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں چالیس افراد کے مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے نماز جنازہ کے درمیان کھڑے ہوکرخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News