ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی، گاڑیوں کے لین دین کے کاروبار کو دستاویزی بنانے کا آغاز کردیا گیا ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا، اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی کس کو فروخت کی ؟ ڈیلر کو یہ بتانا ہوگا، اس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی دینا ہوگا، نان فائلر کو اضافی 3 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بے نامی دار گاڑیاں ختم کی جائیں گی۔نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی خریدو فروخت کیش پر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اب ادائیگی بینکوں کے ذریعے کرنا ہوگی۔